دہلی

تیستا سیتلواد کو سپریم کورٹ سے مستقل ضمانت

سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن جہدکار تیستا سیتلواد کو مابعد گودھرا فسادات کیس (2002) میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے مبینہ فرضی ثبوت اکٹھا کرنے کی معاملہ میں چہارشنبہ کے دن مستقل ضمانت دے دی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن جہدکار تیستا سیتلواد کو مابعد گودھرا فسادات کیس (2002) میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے مبینہ فرضی ثبوت اکٹھا کرنے کی معاملہ میں چہارشنبہ کے دن مستقل ضمانت دے دی۔

جسٹس بی آر گوائی‘ جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس دیپانکر دتہ پر مشتمل سے رکنی بنچ نے گجرات ہائی کورٹ کے احکام پرے رکھ دیئے جس نے انہیں مستقل ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ تیستا سیتلواد کے خلاف چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے اور ان سے زیرحراست پوچھ تاچھ کی ضرورت نہیں ہے۔

بنچ نے کہا کہ ان کا پاسپورٹ جو پہلے ہی جمع کرایا جاچکا ہے‘ سیشن کورٹ کے پاس رہے گا۔

وہ گواہوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی اور انہیں ان سے دور رہنا ہوگا۔ تیستا سیتلواد نے گواہوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تو گجرات پولیس کو سپریم کورٹ سے راست رجوع ہونے کی آزادی ہوگا۔

ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے پر وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھیں۔

a3w
a3w