تعلیم و روزگار

جونیر کالجس میں گیسٹ لکچررس کے تقررات کے احکام جاری

حکومت تلنگانہ نے ایک اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے ریاست بھر کے سرکاری جونیر کالجس میں 1654 گیسٹ لکچررس کے تقررات کی ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ایک اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے ریاست بھر کے سرکاری جونیر کالجس میں 1654 گیسٹ لکچررس کے تقررات کی ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل آخری مرحلہ میں داخل

اس سلسلہ میں کمشنر تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نوین متل کی جانب سے احکامات اور تقررات کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ گیسٹ لکچررس کو ایک پیریڈ (گھنٹہ) کیلئے390روپے ادا کئے جائیں گے اور ہر ماہ انہیں صرف 72 پیریڈس ہی مختص کئے جائیں گے۔

اس لحاظ سے انہیں ہر ماہ 28080 روپے مشاہرہ حاصل ہوگا۔ تقررات کیلئے ضلع کلکٹر، ڈسٹرکٹ انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آفیسر اور متعلقہ کالجس کے پرنسپلس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ہر ضلع میں موجودہ مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست 19 جولائی کی شام تک جاری ہونے کی توقع ہے۔ 24جولائی تک تمام اہل امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

26 جولائی کو درخواستوں کی جانچ کے بعد میرٹ کی اساس پر فہرست تیار کی جائے گی۔ منتخب گیسٹ لکچررس کو یکم اگست سے کالج پرنسپلس کو رپورٹ کرنا ہوگا۔

a3w
a3w