مہاراشٹرا

بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا

مہاراشٹرا تھانے ضلع کے ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 55 سالہ ماں کو لذیز غذا فراہم نہ کرنے پر جھگڑا کرتے ہوئے اسے قتل کردیا پولیس نے منگل کو یہ بات بتائی۔

تھانے: مہاراشٹرا تھانے ضلع کے ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 55 سالہ ماں کو لذیز غذا فراہم نہ کرنے پر جھگڑا کرتے ہوئے اسے قتل کردیا پولیس نے منگل کو یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید

یہ واقعہ اتوار کی شب مرباد تعلقہ کے ویلو گاوں میں پیش آیا تھانے رورل پولیس کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

خاتون اور اس کے فرزند کے درمیان گھریلو مسائل پر اکثر جھگڑے ہوتے تھے اتوار کو اس شخص نے پھر اپنی ماں سے جھگڑا کیا اور شکایت کی کہ اس نے لذیز غذا کیوں نہیں پکایا پولیس نے ایف آئی آر کے حوالہ سے یہ بات کہی۔

اس شخص نے برہمی کے عالم میں درانتی سے خاتون کی گردن پر حملہ کردیا جس کے ساتھ ہی وہ بیہوش ہوگئی اور فوت ہوگئی، پڑوس کے بعض افراد نے پولیس کو چوکس کردیا جو وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔

واقعہ کے بعد ملزم نے خواب آور گولیاں زائد مقدار میں کھا لیں اسے بھی اسپتال میں رشتہ داروں نے داخل کرادیا اس کی گرفتاری ابھی عمل میں نہیں آئی پیر کے دن ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت کیس درج کیا گیا۔