کھیل

ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک اور بھانجی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے۔ ثانیہ مرزا انسٹاگرام پر جاری تصویر کو عنوان دیا ہے ’لائف لائنز‘۔

حیدرآباد: سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک اور بھانجی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے۔ ثانیہ مرزا انسٹاگرام پر جاری تصویر کو عنوان دیا ہے ’لائف لائنز‘۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ مرزا کو شعیب سے علیحدگی کے بعد پاکستان میں زبردست تائید حاصل
طلاق کے لئے صرف نیت کافی نہیں
باپ کا لڑکے سے خلع کا مطالبہ کرنا
طلاق دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب کی دوبارہ اشاعت
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار

تصویر میں ثانیہ مرزا صوفے پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے اذہان اور بھانجی دعا کو گرمجوشی سے گلے لگا رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ اب بھی دبئی میں ہی رہ رہی ہیں جہاں وہ شعیب ملک کے ساتھ پہلے قیام پذیر تھیں۔

ان کا اکلوتا بیٹا اذہان بھی ان کے ساتھ ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سابق ٹینس اسٹار مکمل طور پر خود اپنے بیٹے کی سرپرستی کر رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا زندگی کا سفر جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے آسٹریلین اوپن میں بھی شرکت کی۔ اپنی ذاتی زندگی میں بحران سے گزرنے کے باوجود ثانیہ مرزا خوش نظر آرہی ہیں