کھیل

عرفان پٹھان نے پہلی بار اہلیہ کی نقاب کے بغیر تصویر پوسٹ کردی

سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سال گرہ پر پہلی بار اپنی اہلیہ صفا بیگ کی نقاب کے بغیر تصویر پوسٹ کردی جب کہ اس سے قبل ہمیشہ ان کی تصاویر نقاب کے ساتھ ہوا کرتی تھیں۔

نئی دہلی: سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سال گرہ پر پہلی بار اپنی اہلیہ صفا بیگ کی نقاب کے بغیر تصویر پوسٹ کردی جب کہ اس سے قبل ہمیشہ ان کی تصاویر نقاب کے ساتھ ہوا کرتی تھیں۔

عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر شادی کی آٹھویں سال گرہ پر اپنی اہلیہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ انہوں نے لکھا کہ کہ زندگی کے ان 8 خوشگوار برسوں کی مبارک باد۔

اس موقع پر عرفان پٹھان اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔یہ جوڑی پہلے بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہے

لیکن ان میں صفا بیگ ہمیشہ نقاب میں ہوا کرتی تھیں اور کسی نے شادی کے بعد سے ان کا چہرہ نہیں دیکھا تھا جس پر عرفان پٹھان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا۔

تاہم آج شادی کی آٹھویں سال گرہ پر پہلی بار اس جوڑی کی ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں صفا بیگ نے اپنا چہرہ نقاب سے ڈھکا ہوا نہیں ہے۔

a3w
a3w