دہلیسوشیل میڈیا

جاپانی خاتون کو بانہوں میں لینے اور مبینہ ہراساں کرنے کا ویڈیو وائرل

ہولی کے موقع پر ایک جاپانی خاتون کو بانہوں میں لینے اور مبینہ ہراساں کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نابالغ لڑکے کے بشمول 3 ا فراد کو گرفتار کیا گیا۔

نئی دہلی: ہولی کے موقع پر ایک جاپانی خاتون کو بانہوں میں لینے اور مبینہ ہراساں کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نابالغ لڑکے کے بشمول 3 ا فراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ہولی سے قبل علی گڑھ کی 2مساجد کو ڈھک دیاگیا

ویڈیو میں دیکھا گیا چند مردوں کا ایک گروپ ایک بیرونی خاتون پر رنگ پھینک رہا ہے اور وہ بے چینی ظاہر کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھا گیا کہ ایک شخص اس کے سر پر انڈا پھوڑ رہا ہے۔ ویڈیو میں خاتون کو بائی بائی کہتے ہوئے سنا گیا۔

https://twitter.com/AhmedKhabeer_/status/1634386961279627264

پولیس کے مطابق 8 مارچ کو ہولی منانے کا ویڈیو پہاڑ گنج کے ایک علاقہ میں تیار کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ویڈیو میں دیکھی گئی لڑکی ایک جاپانی سیاح ہے، جو پہاڑ گنج میں مقیم تھی اور جمعہ کے دن بنگلہ دیش چلی گئی۔

پولیس کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لڑکی نے کوئی شکایت نہیں کی، نہ تو اس نے دہلی پولیس کو مطلع کیا اور نہ اپنے ملک کے سفارت خانہ کو۔ ایک ای میل میں سفارت خانہ کے عہدیدار نے اس بات کی توثیق کی۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایک نابالغ کے بشمول تین افراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی۔ انھوں نے ویڈیو میں دکھائے گئے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس پہاڑ گنج سنجے کمار سین نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تینوں بھی پہاڑ گنج کے قریبی علاقہ کے رہائشی ہیں۔

لڑکی نے اپنے ایک ٹوئٹر پر تحریر کیا وہ بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے اور ذہنی اور جسمانی طور پر چاق و چوبند ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دہلی پولیس ایکٹ کے تحت ملزمین کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، تاہم انھوں نے مزید کہا کہ لڑکی کی جانب سے شکایت کے مطابق مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسی دوران دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے بتایا کہ انھوں نے ویڈیو کا جائزہ لیا ہے اور ملزمین کو گرفتار کرنے پولیس کو نوٹس جاری کی ہے۔