بھارت

بریکنگ نیوز: پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی

اس طرح پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو فی سلنڈر قیمت میں 400 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے آج کابینہ کے ایک اجلاس میں تمام گھریلو صارفین کے لئے پکوان گیس کی قیمت میں 200 روپے فی سلنڈر کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے اجولا اسکیم کے تحت اضافی سبسڈی کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافی سبسڈی مزید 200 روپے ہوگی۔

اس طرح پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو فی سلنڈر قیمت میں 400 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اس وقت نئی دہلی میں 14.2 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1,103 روپے ہے۔ چہارشنبہ سے اس کی قیمت 903 روپے ہوگی۔

اسی طرح، اجولا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے فی سلنڈر قیمت 703 روپے ہوگی۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کابینی فیصلہ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایم مودی نے تمام گھریلو صارفین کے لئے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کی خواتین کو رکھشا بندھن اور اونم کا تحفہ ہے۔

a3w
a3w