جنتادل (یو) بی جے پی اتحاد آئندہ اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا : پرشانت کشور
جنتا دل (یو) کے صدر نتیش کمار نے بی جے پی کے ساتھ جو نیا اتحاد تشکیل دیا ہے وہ بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا یہ بات سیاسی حکمت عملی کے ماہر جوکہ سرگرم کارکن بن گئے ہیں بتائی۔
پٹنہ: جنتا دل (یو) کے صدر نتیش کمار نے بی جے پی کے ساتھ جو نیا اتحاد تشکیل دیا ہے وہ بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا یہ بات سیاسی حکمت عملی کے ماہر جوکہ سرگرم کارکن بن گئے ہیں بتائی۔
پرشانت کشور نے آج یہاں ادعا کیا ہے کہ نتیش کمار کا بی جے پی کے ساتھ اتحاد 2025 میں ہونے والے اسمبلی کے انتخابات تک باقی نہیں رہے گا۔
حکمت عملی کے ماہر و سرگرم کارکن پرشانت کشور نے یہ بھی ادعا کیا ہے کہ نتیش کمار کے ساتھ کئے گئے اتحاد کی بی جے پی کو ایک بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔ کیوں کہ بی جے پی نے نتیش کمار کے تعلق سے اعلان کیا تھا کہ اب پارٹی میں داخلہ کے لئے ان کے دروازے بند ہوچکے ہیں کیوں کہ 18 ماہ سے کم مدت میں انھو ں نے این ڈی اے کو دھکہ پہنچایا تھا۔
نتیش کمار جو کہ اب بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے والے ہیں وہ ایک موقع پرست سیاستداں ہے کشور نے یاد دہانی کروائی کہ انھوں نے کہا تھا کہ نتیش کمار مہا گٹھ بندھن میں شامل نہیں رہیں گے۔
بہار کے ضلع بیگو سرائے جہاں کا وہ اپنے ”جن سواراج“ مہم کے ایک حصہ کے طور پر دورہ کررہے ہیں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار کیا اور کہا انھوں نے جو پیش قیاسی کی تھی آج وہ درست ثابت ہوگئی۔
کشور نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے نتیش کمار کی جماعت کے ساتھ اتحاد کیا ہے لیکن یہ اتحاد آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں ہوگا۔ پرشانت کشور جنہوں نے نریندر مودی اور جنتا دل (یو) صدر کے ساتھ کام کیا ہے کہا کہ بی جے پی کے لئے یہ مشکل ہے کہ وہ اپنے رائے دہندوں کو یہ وضاحت کرسکے کہ آیا کس لئے نتیش کمار کی تائید کی گئی ہے۔
جبکہ بی جے پی نے اعلان کیا تھا کہ نتیش کمار کے لئے ان کی پارٹی کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک اور پیش قیاسی کررہا ہوں اگر غلط ثابت ہو تو آپ لوگ مجھ سے استفسار کرسکتے ہیں انھوں نے اس سلسلہ میں ہوئے اتحاد کا تذکرہ کیا اور کہا ہے کہ یہ اتحاد اسمبلی انتخابات تک باقی نہیں رہے گا۔
انھو ں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی وہ کام کررہی ہے جو کہ کانگریس نے آر جے ڈی صدر لالو پرساد کے دور میں کانگریس نے کیا تھا، پرشانت کشور نے کہا کہ بہار کی سیاسی صورتحال بدلتی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان کی مذکورہ مہم کا مقصد سیاست میں پائی جانے والی خرابیوں کو دور کرنا ہے مفاد پرستی اور موقع پرستی سیاست میں بڑھتی جارہی ہے اور میں اس کی روک تھام کے لئے سرگرم ہوں۔