جرائم و حادثات

تلنگانہ: ناچارم میں کمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ

تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے ناچارم میں کمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے ناچارم میں کمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

سریکربائیوٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق کمیکلس کے زائد ہونے کے سبب بڑے پیمانہ پر فیکٹری کی عمارت میں آگ کے شعلے نظرآئے۔

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈس کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔اس واقعہ کے سبب مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا۔

کل شب 12بجے ملکاجگری فائراسٹیشن کو اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ملکاجگری، ایل بی نگر اور چرلہ پلی کے فائربریگیڈس نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

کمپنی کی عمارت میں خام مال تھا جس کی وجہ سے یہ آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔

a3w
a3w