تلنگانہ

وعدوں کی عدم تکمیل پر احتجاج منظم کرنے کے ٹی آرکا انتباہ

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے کہاکہ کانگریس قائدین نے عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیاہے۔انہوں نے حکومت کوانتباہ دیا کہ اگر وعدوں پرعدم عمل آوری پرحکومت کے خلاف احتجاجی پروگرام منظم کئے جائیں گئے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے کہاکہ کانگریس قائدین نے عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیاہے۔انہوں نے حکومت کوانتباہ دیا کہ اگر وعدوں پرعدم عمل آوری پرحکومت کے خلاف احتجاجی پروگرام منظم کئے جائیں گئے۔

متعلقہ خبریں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی

کے تارک راما راؤ حلقہ اسمبلی سرسلہ کے قائدین اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس قائدین نے اقتدار پرآنے کے فوری بعدکسانوں کا 2لاکھ قرض معاف کرنے دیگر وعدے کئے تھے مگر اب تک انہوں نے ان وعدوں پرعمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے اقتدار پرفائزہونے کے بعد چندیوم میں برقی کٹوتی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کی کامیاب تحریک کے باعث علحدہ تلنگانہ کاقیام عمل میں آیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ آیا کے سی آر علحدہ تلنگانہ کے قیام کے لئے تحریک نہ چلاتے توکیا ریونت ریڈی ریاست کے چیف منسٹر اوربھٹی وکرامارکہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے پر فائز ہوتے؟

انہوں نے کہاکہ بسوں میں خواتین کومفت سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے حکومت نے غریب آٹوڈرائیورس کی زندگیوں کے مسائل میں اضافہ کردیا۔حکومت ان کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ لوک سبھا کے انتخابات میں بی آر ایس کوشکست دینے کے لئے کانگریس اور بی جے پی میں مفاہمت ہوئی ہے۔جن حلقوں میں کانگریس کمزور ہے وہاں بی جے پی‘کانگریس کی خفیہ تائیدکرے گی۔