حیدرآباد

جنسی زیادتی: پروفیسر روی رنجن استقدامی اثر کے ساتھ معطل

غیر ملکی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد یونیورسٹی آف حیدرآباد نے ہفتہ کے روز ملزم پر وفیسر روی رنجن کو خدمات سے معطل کردیا ہے۔

حیدرآباد: غیر ملکی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد یونیورسٹی آف حیدرآباد نے ہفتہ کے روز ملزم پر وفیسر روی رنجن کو خدمات سے معطل کردیا ہے۔

سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد نے شعبہ ہندی کے پروفیسر روی رنجن کو فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا۔

یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ2 دسمبر کو پیش آئے اس واقعہ کی جس میں شعبہ ہندی کے پروفیسر روی رنجن ملوث بتائے گئے ہیں، مذمت کی۔

پولیس کی جانب سے ملزم پروفیسر کی گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر یونیورسٹی روی رنجن کو معطل کردیا ہے۔

یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج اور مطالبہ کے بعد انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ یہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔