قومی
ایودھیا میں اقبال انصاری نے شوبھا یاترا پر پھول برسائے
رام جنم بھومی۔ بابری مسجد اراضی مقدمہ کے سابق مدعی اقبال انصاری اور ان کے محلہ کے لوگوں نے ہفتہ کے دن شوبھا یاترا پر پھول برسائے۔
ایودھیا(یوپی) (پی ٹی آئی) رام جنم بھومی۔ بابری مسجد اراضی مقدمہ کے سابق مدعی اقبال انصاری اور ان کے محلہ کے لوگوں نے ہفتہ کے دن شوبھا یاترا پر پھول برسائے۔
شوبھا یاترا ایودھیا کہ پنجی ٹولہ سے گزری۔ اقبال انصاری نے کہا کہ وہ تمام تہواروں میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ میں نے اپنے محلہ کے لوگوں کے ساتھ شوبھا یاترا پر پھولوں کی پتیاں برسائیں۔
یہ یاترا آج دوپہر 12 بجے کے آس پاس ہمارے محلہ سے گزری۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی بن باس سے بھگوان رام کی ایودھیا واپسی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ ایودھیا دیوی دیوتاؤں اور سادھو سنتوں کی دھرتی ہے۔