قومی

ایس آئی آر ٹریبونل سے ایک ماہ میں چوتھے جج مستعفی

کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج بشواجیت باسو ہفتہ کے دن ایس آئی آر ٹریبونل سے مستعفی ہوگئے۔ وہ مغربی بنگال میں اس پیانل سے مستعفی ہونے والے چوتھے رکن ہیں۔

کولکتہ(آئی اے این ایس) کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج بشواجیت باسو ہفتہ کے دن ایس آئی آر ٹریبونل سے مستعفی ہوگئے۔ وہ مغربی بنگال میں اس پیانل سے مستعفی ہونے والے چوتھے رکن ہیں۔

انہوں نے استعفیٰ کے لئے نجی وجوہات بتائیں۔ چند دن قبل سابق جسٹس اندرجیت چٹرجی یہ کہتے ہوئے مستعفی ہوئے تھے کہ انہیں دفتر آنے کے لئے روزانہ 22 کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے جو ان کے لئے آسان نہیں۔

سابق جسٹس رنجیت کمار باگھ بھی نجی وجوہات کے حوالہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ انہوں نے نجی وجوہات کی صراحت نہیں کی تھی۔

قبل ازیں کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پی ایس شیوگننم خاندانی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے ٹریبونل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔