قومی

اندرا گاندھی نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا تھا: سونیا گاندھی

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا کہ آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی نے اپنی زندگی کے آخری حصہ میں ایمرجنسی کے دوران کی گئی زیادتیوں پر کھلے عام افسوس ظاہر کیا تھا اور معافی مانگی تھی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا کہ آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی نے اپنی زندگی کے آخری حصہ میں ایمرجنسی کے دوران کی گئی زیادتیوں پر کھلے عام افسوس ظاہر کیا تھا اور معافی مانگی تھی۔

انگریزی روزنامہ دی ہندو کے این رام کو انٹرویو دیتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ سنجے گاندھی کو اکثر ایمرجنسی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے لیکن اندرا گاندھی بھی اس وقت اپنے بعض سینئر ساتھیوں کے دباؤ میں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف سنجے گاندھی ہی نہیں بلکہ اندرا گاندھی پر بڑا دباؤ تھا۔ میرے خیال میں اندرا گاندھی کے قریب موجود بہت کم لوگ جیسے راجیو گاندھی مختلف رائے رکھتے تھے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ میرے شوہر سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی اپنی ماں کو بتاتے تھے کہ لوگوں کو کیا شکایتیں ہیں۔ ایمرجنسی کے تعلق سے لوگ کیا کہتے ہیں۔

سونیا گاندھی نے 10 نومبر کو دنیا بھر میں اپنی کتاب کی ریلیز سے قبل یہ ریمارکس کئے۔

یہ پوچھنے پر کہ آیا ایمرجنسی کو ہندوستان کی تاریخ کا مخالف جمہوریت باب ماننا چاہئے79سالہ کانگریس قائد نے تسلیم کیا کہ ایمرجنسی کے دوران جمہوری حقوق سلب ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے بعد ہی مجھے حالات کی سنگینی کا پتہ چلا۔