جرائم و حادثات
حیدرآباد میں قتل کی واردات(ویڈیو)
بنجارہ ہلز کے سرینگر کالونی علاقے میں قتل کی واردات پیش آنے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ساگر سوسائٹی کے قریب واقع مائی فیئر گراؤنڈس کے مقام پر ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا گیا
حیدرآباد۔ بنجارہ ہلز کے سرینگر کالونی علاقے میں قتل کی واردات پیش آنے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ساگر سوسائٹی کے قریب واقع مائی فیئر گراؤنڈس کے مقام پر ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ تاہم متوفی کی شناخت، حملے کی وجوہات اور واقعہ سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
پولیس کی جانب سے واقعہ کی سرکاری تصدیق اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔