جنوبی افریقہ کے قصبے میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
جنوبی افریقہ کے قصبے میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن شہر کے مضافات میں ہفتہ کو ہونے والی فائرنگ میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔
مغربی کیپ کے صوبائی کمشنر کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق، "پولیس ماریکانا میں شوٹنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں ایک خاتون اور 30 سے 50 سال کے درمیان چھ مرد سمیت سات افراد کی جانیں گئیں۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ "حملے میں تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔” زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
بیان کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کی صبح ت قریباً 0:15 بجے، آدھی رات کے فوراً بعد ہوا۔ پولیس نے کہا،’’اس وقت، یہ واقعہ علاقے میں بھتہ خوری سے متعلق سمجھا جاتا ہے۔‘‘
ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس نے ایک بیان جاری کرکے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پولیس نے کہا’’جنوبی افریقی پولیس سروس اس تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے اور مجرموں کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
ماریکانا فلپی ایسٹ میں واقع ہے، کیپ ٹاؤن کے کیپ فلیٹس کے علاقے میں ایک بڑا شہری اور نیم دیہی علاقہ ہے، جو گینگ سے متعلق تشدد سے متاثر ہے۔