حیدرآباد

جوبلی ہلز عصمت ریزی معاملہ، 4 نابالغوں کی ضمانت منظور

ہر نابالغ کو پانچ ہزار روپے کی ضمانت کے ساتھ پوچھ گچھ میں تعاون کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کورٹ نے نابالغوں کو ہر ماہ ڈی پی او حیدرآباد کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں سنسنی پھیلانے والے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے معاملہ کے چارنابالغ ملزمین کی ضمانت منظور ہوگئی۔ حیدرآباد کے جیوئنل کورٹ نے چار نابالغوں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جیوئنل کورٹ نے قبل ازیں دو بار ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے آج مشروط ضمانت منظور کر لی۔

 ہر نابالغ کو پانچ ہزار روپے کی ضمانت کے ساتھ پوچھ گچھ میں تعاون کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کورٹ نے نابالغوں کو ہر ماہ ڈی پی او حیدرآباد کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ جاریہ سال 28 مارچ کو جوبلی ہلز علاقے کے ایک پب میں ایک پارٹی میں شرکت کرنے والی نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ان میں ایک بالغ اور 5 نابالغ لڑکے شامل ہیں۔

a3w
a3w