کھیل

ویزا میں تاخیر، عثمان خواجہ ہندوستان نہیں آسکے

خواجہ نے اس تاخیر پرمزاحیہ اندازمیں سوشل میڈیا پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اپنے ہندوستان کے ویزا کا انتظار کرتے ہوئے میں‘‘۔ آسٹریلیائی ٹیم چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان آ رہی ہے۔

میلبورن: آسٹریلیا کے سلامی بلے باز عثمان خواجہ کے ویزا میں تاخیر کی وجہ سے چہارشنبہ کو آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ ہندوستان کے لئے روانہ نہیں ہو سکے۔ خواجہ نے اس تاخیر پرمزاحیہ اندازمیں سوشل میڈیا پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اپنے ہندوستان کے ویزا کا انتظار کرتے ہوئے میں‘‘۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے
غزہ میں فلسطینیوں کی تائید میں خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی باندھی، آئی سی سی کی سرزنش
عثمان خواجہ اور گرین نے ہندوستان میں 43 سالہ تاریخ بدل دی
ہندوستان میں سنچری اسکور کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے: عثمان خواجہ

آسٹریلیائی ٹیم چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان آ رہی ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خواجہ کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کے ویزوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ خواجہ اب جمعرات کو بنگلورو کے لیے روانہ ہوں گے۔

https://www.instagram.com/p/CoGk_VxPoCV/?utm_source=ig_web_copy_link

پاکستانی نژاد خواجہ نے 2011 میں آسٹریلیا کے لیے ڈیبیو کیا تھا، حالانکہ پچھلے دو برسوں میں ان کے بلے سے کافی رن آئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 47.83 کی اوسط رکھنے والے خواجہ نے گزشتہ ایک سال میں 12 ٹیسٹ کھیل کر79.68 کی اوسط سے 1275 رنز بنائے ہیں اور ان کا بہترین اسکور195 ناٹ آؤٹ رہاہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پیر کو خواجہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈ سے بھی نوازا۔

دریں اثنا، آسٹریلیا 9 فروری سے ناگپور میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلورو میں چار روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گا۔ اس کے علاوہ دیگر تین ٹیسٹ دہلی، دھرم شالہ اور احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹیسٹ سیریز ہندوستان کے لیے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لحاظ سے اہم ہوگی۔