جونیرپنچایت سکریٹریوں کی خدمات کوباقاعدہ بنانے کافیصلہ
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج جونیئر پنچایت سکریٹریوں (جے پی ایس) کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج جونیئر پنچایت سکریٹریوں (جے پی ایس) کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے پنچایت راج کے پرنسپل سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ کو اس سلسلے میں طریقہ کار اور رہنمایانہ خطوط کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ چیف منسٹرنے تجویز پیش کی کہ اس سلسلے میں جونیئرپنچایت سکریٹریوں کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے کلکٹرس کی صدارت میں ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جانی چاہیے۔
ضلع کلکٹر کے علاوہ کمیٹی میں ایڈیشنل کلکٹر(لوکل باڈیز) ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر‘ ضلع ایس پی یا ڈی سی پی ممبران کو شامل کیا جانا چاہیے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی سطح سے سکریٹری سطح یا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی سطح کا افسر مبصر کے طور پر کام کرے گا۔
کے سی آر نے کہا ریاستی سطح پر پنچایت راج محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ضلع سطح کی کمیٹی کے ذریعہ بھیجی گئی تجاویز کی جانچ ریاستی سطح کی کمیٹی کرے گی۔ ریاستی سطح کی کمیٹی اس کے بعد چیف سکریٹری کو رپورٹ روانہ کریگی۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ضلع کلکٹرس نے ریاست میں کچھ گرام پنچایتوں میں عارضی بنیاد پر جونیئر پنچایت سکریٹریوں کا تقرر کیا تھا۔ چیف منسٹر نے مزید ہدایت دی کہ ان جگہوں پر نئے جونیئر پنچایت سکریٹریو ں کاباقاعدہ بنانے کا عمل‘ان کے عمل کی تکمیل کے بعد شروع کیا جائے۔
اس اجلاس میں ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ‘ تلاسانی سرینواس یادو‘ رکن کونسل پی راجیشور ریڈی‘دیشاپتی سرینواس‘ پاڈی کوشک ریڈی‘ رکن اسمبلی اے جیون ریڈی، بلکا سمن‘حکومت کے مشیر خاص سومیش کمار‘ چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری نرسنگ راؤ‘ حکومت کے مشیر راجیو کمار،چیف سکریٹری شانتی کماری‘ پرنسپل سکریٹری راجیو کمار‘ پرنسپل سکریٹری راجیو شرما۔پرنسپل سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ، فینانس اسپیشل چیف سکریٹری رام کرشن راؤ، ریونیو پرنسپل سکریٹری نوین متل اوردیگرمو جود تھے۔