آندھراپردیش

خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر 2 نوجوانوں کے سر مونڈ دیئے گئے

نوجوان اور خواتین‘ مہاجر مزدوروں کے طور پر ممبئی گئے ہوئے تھے۔ خواتین نے وہاں سے اپنے والدین اور رشتہ داروں کو نوجوانوں کی بدتمیزی کی اطلاع دی۔ برادری کے بزرگوں نے بدتمیزی کرنے والے نوجوانوں کو ممبئی سے گاؤں بلایا۔

وجئے پورہ: کرناٹک پولیس نے وجئے پورہ ضلع میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر دو نوجوانوں کے سر مونڈ کرانہیں گاؤں میں پریڈ کروانے پر سات افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ جمعہ کو وجئے پورہ تعلقہ کے ہیگاڈی ہالہ موضع میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نوجوانوں نے ممبئی میں مقامی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
اکسپریس، پلے ویلگو بسوں میں خواتین کامفت سفر۔ احکام جاری
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار

نوجوان اور خواتین‘ مہاجر مزدوروں کے طور پر ممبئی گئے ہوئے تھے۔ خواتین نے وہاں سے اپنے والدین اور رشتہ داروں کو نوجوانوں کی بدتمیزی کی اطلاع دی۔ برادری کے بزرگوں نے بدتمیزی کرنے والے نوجوانوں کو ممبئی سے گاؤں بلایا۔ انہوں نے اجلاس منعقد کیا جس میں ان سر مونڈ کر، گلے میں چپلوں کا ہار ڈالر انہیں گاؤں میں گھمانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اس خبر نے تنازعہ پیدا کردیا اور پولیس محکمہ سے گاؤں والوں کی ملکی قانون کی خلاف ورزی اور اپنے ہی قوانین بنانے پر سوال کیا گیا۔ وجئے پورہ دیہی پولیس گاؤں پہنچی اور معائنہ کیا۔ پوچھ تاچھ کے بعد انہوں نے گاؤں سے لمبانی طبقہ کے سات افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔