دہلی

جہانگیر پوری تشدد کے ملزم کو انسانی بنیاد پر ضمانت منظور

سرکاری وکیل نے کہا کہ میڈیکل کاغذات اور زچگی کی تاریخ جانچ میں درست پائے گئے لیکن ہم اس بنیاد پر ضمانت کی مخالفت کرتے ہیں کہ اس کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔ وہ بھاگ سکتا ہے۔

نئی دہلی۔: مقامی عدالت نے جہانگیر پوری تشدد کیس کے ایک ملزم کو انسانی بنیادوں پر ضمانت منظور کی۔

ملزم غلام رسول کی بیوی کی زچگی 20 اگست کو ہونے والی ہے۔ گھر میں اس کی دیکھ بھال کے لئے کوئی بھی نہیں ہے۔ ملزم کا ایک چھوٹا لڑکا ہے۔ ماں باپ الگ رہتے ہیں کیونکہ اس نے ان کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ میڈیکل کاغذات اور زچگی کی تاریخ جانچ میں درست پائے گئے لیکن ہم اس بنیاد پر ضمانت کی مخالفت کرتے ہیں کہ اس کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔ وہ بھاگ سکتا ہے۔

علاقہ کی صورتِ حال ابھی بھی ٹھیک نہیں۔ اس کی رہائی سے حالات پھر بگڑسکتے ہیں۔

عدالت نے انسانی بنیاد پر غلام رسول کو 50 ہزار کے پرسنل بانڈ پر ایک ہفتہ کی عبوری ضمانت منظور کی۔ عدالت نے کہا کہ وہ پیشگی اجازت کے بغیر دہلی چھوڑکر نہ جائے اور تحقیقاتی عہدیدار (آئی او) سے رابطہ میں رہے۔

a3w
a3w