دہلی
ٹرینڈنگ

جے این یو کی دیواروں پر مخالف مودی نعرے (ویڈو)

جواہرلال نہرویونیورسٹی(جے این یو) میں پھرتنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ یونیورسٹی کی کئی دیواروں پر بھگواجل جائے گا‘ مودی کی قبرکھودی جائے گی‘ جیسے قابل اعتراض نعرے لکھے پائے گئے۔

نئی دہلی: جواہرلال نہرویونیورسٹی(جے این یو) میں پھرتنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ یونیورسٹی کی کئی دیواروں پر بھگواجل جائے گا‘ مودی کی قبرکھودی جائے گی‘ جیسے قابل اعتراض نعرے لکھے پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات، دلت طالب علم دھننجے کی شاندار کامیابی، اے بی وی پی کو شکست
سی اے اے، این آر سی کے خلاف شہر حیدرآباد کا ملین مارچ احتجاج تاریخی : محمد مشتاق ملک
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت

یونیورسٹی نظم ونسق کو ابھی تک کوئی جانکاری نہیں ہے کہ کس نے یہ نعرے لکھے۔ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ فی الحال تحقیقات جاری ہیں کہ کس نے یہ نعرے لکھے اور پورا منصوبہ کیا ہے۔

یونیورسٹی طلبہ کا کہنا ہے کہ معاملہ اتوار کی صبح اس وقت علم میں آیا جب بعض طلبہ نے جے این یواسکول آف لینگویجس کی دیواروں پر متنازعہ نعرے دیکھے۔

غور سے دیکھاجائے تو ایسا لگتا ہے کہ متنازعہ جملوں میں نیلی سیاہی سے تحریرکردہ ناموں پر بعدازاں سرخ سیاہی پھیردی گئی۔ یونیورسٹی طلبہ نے جے این یوکیمپس کی دیواروں پر لکھے قابل اعتراض نعروں کی تصاویر شیئر کیں۔

دیکھاجاسکتا ہے کہ جے این یواسکول آف لینگویج کیمپس کی دیوار پر کشمیر اور ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کو آزادکرو جیسے قابل اعتراض نعرے لکھے گئے۔ بعض دیگر مقامات پر نیلے پینٹس سے فرش بھی یہ نعرے لکھے گئے۔

نفرت بھڑکانے والے نعروں کی تمام تصاویراسکول آف لینگویج کی ہیں۔ غورطلب ہے کہ جے این یو میں سابق میں بھی قابل اعتراض نعرے دکھائی دئیے تھے۔

گذشتہ برس دیواروں پر ذات پات پرمبنی نعرے لکھے گئے تھے۔ بعض پروفیسرس کی نام کی تختیوں پر سیاہی پھیردی گئی تھی۔ جواہرلال نہرو یونیورسٹی ملک کی بہترین جامعات میں ایک ہیں۔ یہاں سیاسی نظریات کا بڑاٹکراؤ دیکھاجاسکتا ہے۔