مذہب

حرام مال استعمال کرچکا ہوتو تلافی کا طریقہ

اگر کسی شخص نے مال حرام حاصل کیا ہو، یا مال حرام اس کے مال میں شامل ہوگیا ہو اور وہ مال اس کے استعمال میں بھی آچکا ہو تو اسے استغفار کرنا چاہئے اور اسی قدر مال صدقہ کردینا چاہئے:

سوال:- اگر کسی شخص کی کمائی میں حرام مال شامل ہو، جیسے سود یا رشوت کے ذریعہ رقم حاصل ہوئی ہو اور وہ اس کو خرچ کرچکا ہے تو اب وہ کس طرح اس کی تلافی کرسکتا ہے اور اپنے آپ کو اس گناہ سے بچاسکتا ہے؟ (دلشاد حسین، سنتوش نگر)

جواب:- اگر کسی شخص نے مال حرام حاصل کیا ہو، یا مال حرام اس کے مال میں شامل ہوگیا ہو اور وہ مال اس کے استعمال میں بھی آچکا ہو تو اسے استغفار کرنا چاہئے اور اسی قدر مال صدقہ کردینا چاہئے:

’’ والملک الخبیث سبیلہ التصدق بہ، ولو صرفہٗ فی حاجۃ نفسہ جاز، ثم إن کان غنیا تصدق بمثلہ، وإن کان فقیراً لا یتصدق‘‘۔ (الاختیار شرح المختار: ۳؍۶۱)