حیدرآباد

ویڈیو: تلنگانہ کانگریس صدر ریونت ریڈی بال بال بچے

ریونت ریڈی کی کاروں کے قافلہ میں شامل کاروں میں سے ایک کار کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کاریں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔کار کے فوری طورپر بیلون کھلنے کے نتیجہ میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس سربراہ ریونت ریڈی کی کاروں کے قافلہ کی گاڑیوں کے ایک دوسرے سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں ان کاروں کونقصان پہنچا تاہم مسٹرریڈی اس حادثہ میں محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک

ریونت ریڈی چندرشیکھرراو زیرقیادت تلنگانہ حکومت کی ناکامیوں کواجاگرکرنے، عوامی مسائل کی سماعت اور کانگریس کو ریاست میں نچلی سطح سے مستحکم کرنے کے مقصد سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑویاترا کررہے ہیں۔

اس حادثہ میں ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور بعض نیوزچینلس کے صحافی زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ راجنا سرسلہ ضلع کے یلاریڈی پیٹ میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق ان کی کاروں کے قافلہ میں شامل کاروں میں سے ایک کار کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کاریں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔کار کے فوری طورپر بیلون کھلنے کے نتیجہ میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

a3w
a3w