جموں و کشمیر

حضرت بل میں نماز عید کی تمام تیاریاں مکمل: درخشاں اندرابی

صدرنشین جموں وکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ وقف کے تحت زیارت گاہوں اور مساجد کے تعمیراتی کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سری نگر: صدرنشین جموں وکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ وقف کے تحت زیارت گاہوں اور مساجد کے تعمیراتی کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
میدک فساد کا کانگریس حکومت سخت نوٹ لے: اسد الدین اویسی

انہوں نے کہا کہ جب سے وقف بورڈ تشکیل پایا ہے تب سے ہماری کوشش یہی ہے کہ زیارت گاہوں‘ مساجد میں کوئی کمی نہ رہے اور نہ ہی لوگوں کو کوئی شکایت رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیارت گاہ حضرت بل میں عید نماز کی ادائیگی کے لئے تمام تر تیاریاں کی گئی ہیں۔

صدرنشین نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کے دن زیارت گاہ حضرت بل میں کئی تعمیراتی کاموں کا افتتاح کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ حضرت بل میں جو بھی خامیاں اور کمیاں ہیں ان کو دور کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ زیارت گاہ حضرت بل میں وادی کے تمام علاقوں کے لوگ آتے ہیں اور اس جگہ کو مدینۃ الثانی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں وضو خانوں کی کمی تھی جس کو دور کیا گیا۔ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ جو تعمیراتی کام وقف نے گزشتہ دیڑھ برس کے دوران لئے تھے ان کو مکمل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جب سے وقف از سر نو تشکیل پایا ہے تب سے ہماری کوشش ہے کہ زیارت گاہوں‘ مساجد میں تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

عید الاضحیٰ کے متعلق تیاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ س سلسلہ میں تمام تر تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو مساجد اور زیارت گاہیں وقف کے تحت آتی ہیں وہاں تمام تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے لوگ وہاں جا کر نماز عید ادا کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w