سوریا کمار یادو نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
مزید یہ کہ سوریہ کمار نے ایک ایسے واحد کرکٹر کے طورپر بھی تاریخ رقم کی جس نے درمیان میں بلے بازی کرتے ہوئے تین سنچریاں اسکور کیں نہ کہ اوپنر کے طورپر۔
راجکوٹ: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو نے کل رات سری لنکا کے خلاف راجکوٹ میں تین ٹی 20 میاچس کی سیریز کے آخری مقابلہ میں ایک نایاب ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس میچ میں سوریا نے صرف 45 گیندوں میں سنچری اسکور کی۔ ٹی ٹوئنٹی میں یہ ان کی تیسری سنچری ہے۔
اس سنچری کے ساتھ ان کے نام ایک ریکارڈ درج ہوگیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔
اس فہرست میں روہت شرما ان سے آگے ہیں۔ 2017 میں روہت شرما نے اندور میں سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف 35 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ سوریا کے بعد کے ایل راہول تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 46 گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔
اس کے بعد سوریہ کمار یادو دونوں پوزیشنوں پر ہیں۔ گزشتہ سال سوریہ کمار نے انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں 48 گیندوں پر اور نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 49 گیندوں میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔
مزید یہ کہ سوریہ کمار نے ایک ایسے واحد کرکٹر کے طورپر بھی تاریخ رقم کی جس نے درمیان میں بلے بازی کرتے ہوئے تین سنچریاں اسکور کیں نہ کہ اوپنر کے طورپر۔
اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے سوریہ کمار کی طوفانی اننگز سے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 228 رن بنائے۔ سری لنکا نے 229 رنز کے بڑے ہدف کے ساتھ بیٹنگ شروع کی اور 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں ہندوستانی ٹیم نے 91 رنز کے بڑے فرق سے سیریز 2-1 سے جیت لی۔