دہلی

کانگریس کا منیجر ”بوڑھا اور بے معنی“: پرمود کرشنن

کانگریس قائد آچاریہ پرمود کرشنن نے اپنی پارٹی کے سینئر ”منیجر“ کو بوڑھا اور بے معنی قراردیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سماج وادی پارٹی کے بعد اب بی ایس پی نے بھی اتحادسے انکار کردیا۔

نئی دہلی: کانگریس قائد آچاریہ پرمود کرشنن نے اپنی پارٹی کے سینئر ”منیجر“ کو بوڑھا اور بے معنی قراردیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سماج وادی پارٹی کے بعد اب بی ایس پی نے بھی اتحادسے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

ایسا لگتا ہے کہ ہماری پارٹی کا سینئر ”منیجر“ بوڑھا ہونے کے ساتھ ساتھ بے معنی ہوگیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی کانگریس کی مہم کو دھکا پہنچا ہے۔

غور طلب ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے قبل 9 ریاستوں میں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔ ان میں کئی ریاستوں بشمول اترپردیش میں اپوزیشن سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی‘ کانگریس سے دوری اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال میں سماج وادی پارٹی صدر اور سابق چیف منسٹر یوپی اکھلیش یادو نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں کہا تھا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اور ان کی پارٹی کتنی بامعنی ہیں یہ پتہ لوک سبھا لیکشن کے نتائج سے چلے گا۔

اتوار کے دن اپنی (67 ویں) سالگرہ پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہہ دیا کہ ان کی پارٹی کرناٹک‘ راجستھان‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کا اسمبلی الیکشن (2023) اور لوک سبھا الیکشن (2024) تنہا لڑے گی۔ وہ کسی سے بھی اتحاد نہیں کرے گی۔

ان بیانات سے اشارہ ملتا ہے کہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کو ایس پی اور بی ایس پی کی تائید ملنے والی نہیں اور منقسم اپوزیشن کے مقابلہ بی جے پی جیت جائے گی۔

a3w
a3w