جرائم و حادثات

حقہ پارلرس پر ٹاسک فورس کا دھاوا، دو افراد گرفتار

کمشنرس ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے دو حقہ پارلرس پر دھاوا کیا اور حقہ کے پاٹس، حقہ فلیورس، کوئلہ، پائپس وغیرہ ضبط کرلئے۔

حیدرآباد: کمشنرس ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے دو حقہ پارلرس پر دھاوا کیا اور حقہ کے پاٹس، حقہ فلیورس، کوئلہ، پائپس وغیرہ ضبط کرلئے۔

ٹاسک فورس ٹیم کو ایک خاص اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی گئی۔ گولکنڈہ میں 2 افراد جو غیر قانونی طورپر حقہ پارلر چلا رہے تھے اور ضرورت مند گاہکوں کو حقہ سپلائی کررہے تھے۔

ملزمین کی شناخت 23 سالہ مرزا ابراہیم احمد ساکن بڑا بازار، گولکنڈہ اور 22 سالہ محمد واجد ساکن باپو گھاٹ، لنگر ہاؤز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایک اور ملزم مرزا فرقان بیگ مفرور بتایا گیا ہے۔

ٹاسک فورس نے 7 حقہ پاٹس، چلم حقہ 10، حقہ پائپس 19، حقہ ہیٹر 2، سیجگ کول 24 پیس اور 165، 50 گرام کے فلیور وغیرہ ضبط کرلئے۔

ڈی سی پی پی رادھا کشن راؤ کی نگرانی میں ٹاسک فورس ٹیم نے یہ دھاوا کیا۔

a3w
a3w