مشرق وسطیٰ

حماس کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تعداد میں اضافہ

اسرائیل ڈیفنس فورسس(آئی ڈی ایف) نے پیر کے دن بتایا کہ حماس نے 7 اکتوبر کے حملہ میں 222 افراد کو یرغمال بنالیا۔

یروشلم: اسرائیل ڈیفنس فورسس(آئی ڈی ایف) نے پیر کے دن بتایا کہ حماس نے 7 اکتوبر کے حملہ میں 222 افراد کو یرغمال بنالیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

سی این این نے آئی ڈی ایف ترجمان کے حوالہ سے کہا کہ تعداد اَپ ڈیٹ کی جارہی ہے اور انٹلیجنس کے مطابق بدل رہی ہے کیونکہ یرغمالیوں میں قابل لحاظ تعداد غیرملکی شہریوں کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یرغمالیوں کی تعداد کتنی ہے اور وہ کہاں ہیں اس کا پتہ چلانے میں ہمیں وقت لگا جس کی وجہ سے گزشتہ چند دن میں یہ تعداد بڑھ گئی۔

حماس نے اسرائیل کی 75 سالہ تاریخ میں 7 اکتوبر کو سب سے بڑا ہلاکت خیز حملہ کیا تھا۔

اس کے بعد سے اسرائیل نے حماس کے زیرانتظام غزہ پٹی پر فضائی حملے جاری رکھے ہیں جن میں فلسطین کی وزارت ِ صحت کے بموجب 4651 افراد جاں بحق اور 14245 زخمی ہوئے۔