تعلیم و روزگار

حیدرآباد اور لکھنؤ میں مانو کے فیشن ٹیکنالوجی کورسس 31 اگست آخری تاریخ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لئے فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن کے کورسس میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لئے فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن کے کورسس میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔

حیدرآباد کیمپس میں فیشن ٹیکنالوجی وانٹیریر ڈیزائن میں بی ایس سی‘ ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

عمومی ہدایات واہلیت کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔

تفصیلات یا کسی وضاحت کے لئے admissionsregular@manuu.eduin پر ای میل کریں۔