بھارت

راہول گاندھی ”رائٹ گرل“ ملتے ہی شادی کرلیں گے

کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ وہ ”رائٹ گرل“ ملتے ہی شادی کرلیں گے۔ یو ٹیوب پر فوڈ اینڈ ٹراویل پلیٹ فارم کرلی ٹیلس کو کھل کر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ وہ ”رائٹ گرل“ ملتے ہی شادی کرلیں گے۔ یو ٹیوب پر فوڈ اینڈ ٹراویل پلیٹ فارم کرلی ٹیلس کو کھل کر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی

انہوں نے اس انٹرویو میں غیرسیاسی موضوعات پر گفتگو کی۔ 52 سالہ سابق صدر کانگریس نے کہا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے تاخیر کی ایک وجہ ان کے والدین کی ”لولی میاریج“ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جب رائٹ گرل آجائے گی میں شادی کرلوں گا۔ یہ پوچھنے پر کہ کیسی لڑکی چاہئے‘ اس کی کوئی چک لسٹ آپ کے پاس ہے تو انہوں نے کہا کہ نہیں۔

صرف پیار کرنے والی چاہئے جو ذہین ہو۔ راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران ان کے کنٹینر کے باہر ڈنر پر ریکارڈ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی مل جائے کھا لیتے ہیں لیکن مٹر اور کٹھل انہیں پسند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں ڈائٹ کے معاملہ میں وہ کافی سخت ہیں لیکن گھر کے باہر زیادہ چوائس نہیں ہوتی۔ تلنگانہ کے پکوان کو انہوں نے تھوڑا مسالہ دار بتایا۔

انہوں نے کہا کہ وہاں مرچ زیادہ تھی۔ میں مرچ زیادہ کھانا پسند نہیں کرتا۔ گھر میں کیا بنتا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ لنچ کے لئے دیسی کھانا اور ڈنر کے لئے ایک قسم کا کانٹیننٹل فوڈ۔ انہوں نے کہا کہ میں کنٹرولڈ ڈائٹ لیتا ہوں اور زیادہ میٹھا کھانے سے بچتا ہوں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وہ نان ویج ہیں اور ہر طرح کا چکن‘ مٹن‘ سی فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں۔ ان کی پسندیدہ ڈش چکن تکا‘ سیخ کباب اور آملیٹ ہے۔

وہ صبح میں ایک کپ کافی پینا پسند کرتے ہیں۔ قومی دارالحکومت میں پسندیدہ ہوٹلوں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ وہ پرانی دہلی جاتے رہتے ہیں لیکن اب موتی محل‘ ساگر‘ سواگت اور شراون بھون ان کی پسندیدہ ہوٹلیں ہیں۔ موتی محل‘ مغلائی ریستوراں ہے جبکہ دیگر 3 ہوٹلیں ساؤتھ انڈین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سینٹ اسٹیفنس میں ایک سال تاریخ کی پڑھائی کی اور اس کے بعد انٹرنیشنل ریلیشنس اینڈ پالیٹکس کی تعلیم کے لئے ہارورڈ یونیورسٹی چلایا گیا تھا۔ اپنی پہلی نوکری کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ میں نے 24-25 سال کی عمر میں لندن میں کارپوریٹ جاب کی تھی۔ میرا پہلا پے چیک 2500-3000 پاؤنڈس کا تھا۔