مشرق وسطیٰ
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کی سرنگ کو تباہ کیا
اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی غزہ کی پٹی میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی ایک سرنگ کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ: اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی غزہ کی پٹی میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی ایک سرنگ کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اوچائی ادرائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا، "دفاعی افواج نے شمالی غزہ کی پٹی میں دریافت ہونے والی دہشت گردی کی سب سے بڑی سرنگ کو ناکام بنا کر تباہ کر دیا۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ سرنگ حماس دہشت گرد تنظیم کی ہے اور اس کی کئی شاخیں ہیں اور اسے شمالی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقوں کی طرف کھودا گیا تھا۔”
بیان کے مطابق اس سرنگ کی تعمیر میں یحییٰ سنوار (غزہ میں حماس لیڈر) اور ان کے بھائی محمد براہ راست شامل تھے۔
مسٹر ادرائی نے سرنگ کو تباہ کرنے کے آپریشن کے ویڈیو کلپس پوسٹ کیے، جبکہ حماس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔