کھیل

حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات

حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے انتخابات 20 /اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ الکٹورل آفیسر وی ایس سمپت کمار نے ہفتہ کو اس خصوص میں ایک نوٹس جاری کی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے انتخابات 20 /اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ الکٹورل آفیسر وی ایس سمپت کمار نے ہفتہ کو اس خصوص میں ایک نوٹس جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی سی سی آئی صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں:سچن
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد

نوٹس میں سمپت کمار نے کہا کہ صدر‘ نائب صدر‘ سکریٹری‘ جوائنٹ سکریٹری اور خازن اور کونسلر کے لئے انتخابات منعقد ہوں گے۔

نوٹس کے ساتھ انہوں نے 149 ملحق کلبس‘ اضلاع اور سابق مرد و خواتین کرکٹرس کی فہرست جاری کی جو انتخابات میں ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں۔

کوئی بھی کلب رائے دہی کے لئے اپنے نمائندے کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تو وہ 4‘ 5 اور 7 اکتوبر کو ایسا کرسکتا ہے۔نمائندوں کی قطعی فہرست 7 /اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

عہدوں کے لئے نامزدگیوں کا اعلان 11‘12 اور 13 اکتوبر کو کیا جائے گا جب کہ نامزدگیوں کی تنقیح 14/اکتوبر کو کی جائے گی اور نامزدگیوں سے دستبرداری کی آخری تاریخ 16 ہوگی اور 20/اکتوبرکو انتخابات ہوں گے۔

ایچ سی اے کے گزشتہ انتخابات ستمبر2019 ء میں منعقد ہوئے تھے اور سابق بھارتی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین اور ان کا پانل کامیاب ہوا تھا تاہم ان کی معیاد ستمبر 2020 ء میں ختم ہوگئی تھی اور تب سے انتخابات ہونے تھے۔