مشرق وسطیٰ

امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد شہید

غزہ شہر میں انسانی امداد کے منتظر کئی فلسطینی اسرائیلی حملے میں ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ: غزہ شہر میں انسانی امداد کے منتظر کئی فلسطینی اسرائیلی حملے میں ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اتوار کو ایک پریس بیان میں یہ اطلاع دی۔

فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے جنوب میں کویت چوراہے پر آٹے سے لدے امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر فائرنگ کی۔

اس سے قبل اتوار کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے وسطی علاقے دیر البلاح میں انسانی امداد لے جانے والے ایک چھوٹے ٹرک پر بمباری کی، جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ان واقعات پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

a3w
a3w