حیدرآباد کے آئی ٹی کاریڈور میں 58 منزلہ عمارت کی تعمیرکا کام جاری
چارمینار، قلعہ گولکنڈہ، سالارجنگ میوزیم، حسین ساگر، مکہ مسجد، برلا مندر، ہائی ٹیک سٹی سے مشہور شہر حیدرآبدا کے تاج میں ایک اور ہیرے کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔
حیدرآباد: چارمینار، قلعہ گولکنڈہ، سالارجنگ میوزیم، حسین ساگر، مکہ مسجد، برلا مندر، ہائی ٹیک سٹی سے مشہور شہر حیدرآبدا کے تاج میں ایک اور ہیرے کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔
حیدرآباد آئی ٹی کاریڈور میں جنوبی ہند کی سب سے بلند وبالا عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ شہر کے جنوبی حصہ کو کہ پیٹ میں ساس کراون کے نام سے58 منزلوں پر مشتمل 236میٹر اونچی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ حیدرآباد آوٹر رنگ روڈ کے قریب زیر تعمیر عمارت کے اب تک24 منزل(100میٹر اونچائی) تعمیر کئے جاچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ماباقی136میٹر تعمیرات کو آئندہ ایک سال کے دوران مکمل کرلئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آئی ٹی کاریڈور میں ہمہ منزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ساس کراون کے علاوہ 57,56,52,50منزلہ عمارتیں، زیر تعمیر ہیں۔
واضح رہے کہ عظیم تر حیدرآباد میں 157 بلند عمارتوں کی تعمیر کیلئے اجازت دی گئی ہے۔21تا58 منزل عمارتوں میں سے کچھ زیر تعمیر ہیں۔ چند کے تعمیراتی کام مکمل کرلئے گئے، جن کو تجارتی اور رہائشی مقاصد کیلئے تعمیر کیا گیا۔