ایشیاء

خاتون جج کیخلاف متنازعہ ریمارکس‘ عمران معذرت کیلئے تیار

پاکستان کی سرکردہ عدالت نے آج سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحقیر عدالت کارروائی کو ملتوی کردیا۔ خان اس سے قبل عدالت میں حاضر ہوئے تھے اور انہوں نے ایک خاتون جج کے بارے میں متنازعہ بیان پر معذرت خواہی کی آمادگی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد: پاکستان کی سرکردہ عدالت نے آج سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحقیر عدالت کارروائی کو ملتوی کردیا۔ خان اس سے قبل عدالت میں حاضر ہوئے تھے اور انہوں نے ایک خاتون جج کے بارے میں متنازعہ بیان پر معذرت خواہی کی آمادگی کا اظہار کیا۔

عمران خان نے اڈیشنل جسٹس اینڈ سشن جج زیباچودھری کے روبرو اپنے متنازعہ ریمارکس پر معذرت خواہی رضامندی ظاہر کی۔ عدالت توقعتھی کہ ماضی میں عمران خان کے خلاف رسمی طور پرفرد جرم عائد کرے گی جو خاتون جج کے خلاف ان کے متنازعہ ریمارکس پر تحقیر عدالت کارروائی کے سلسلہ میں تھا۔

20 اگست کو یہاں ایک ریالی کے دوران عمران خان نے سرکردہ پولیس عہدیداروں الیکشن کمیشن اور سیاسی مخالفین کے خلاف ان کے مدد گار شہباز گل کے کئے گئے سلوک پر مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی تھی۔ بغاوت کے الزام میں گل کو گرفتار کیاگیا تھا۔

انہوں نے جج زیبا چودھری پر بھی اعتراض کیا جنہوں نے گل کے دو روزہ ریمانڈ کی منظوری دی تھی جو پولیس کی درخواست پر کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جج زیباچودھری کو تیار رہنا چاہئے کیونکہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تقریر کے چند گھنٹے بعد پولیس عدلیہ اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو ان کی ریالی میں دھمکی دینے کی پاداش میں ان کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔