مہاراشٹرا

نوی ممبئی میں میوے کے کنٹینر سے 502 کروڑ روپے مالیتی کوکین ضبط

ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) نے نوی ممبئی کی بندرگاہ نہوا شیوا پورٹ پر میوے سے لدے کنٹینر سے 50کیلوگرام ہائی کوالیٹی کوکین برآمد کی ہے جس کی مالیت 502کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

ممبئی: ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) نے نوی ممبئی کی بندرگاہ نہوا شیوا پورٹ پر میوے سے لدے کنٹینر سے 50کیلوگرام ہائی کوالیٹی کوکین برآمد کی ہے جس کی مالیت 502کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

سمندری کنٹینرس کے ذریعہ ماضی قریب میں اسمگل کی جانے والی کوکین کی یہ ایک بڑی ضبطی ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ ضبطی جمعرات کو ہوئی۔ ڈی آر آئی ممبئی زون یونٹ کو کنسائنمنٹ کی انٹلیجنس جانکاری ملی تھی۔ اعلیٰ معیاری کوکین ایک کیلو کے پیاکٹس میں گرین ایپل کے ڈبوں میں چھپاکر رکھی گئی تھی۔

یہ کنٹینر وہی امپورٹر لے آیا تھا جسے ڈی آر آئی نے جاریہ ہفتہ جنوبی افریقہ سے سنگتروں کی کھیپ میں 198کیلو گرام meth اور 9 کیلوگرام کوکین واشی لانے پر گرفتار کیا تھا۔

a3w
a3w