حیدرآباد

لیڈی ڈاکٹر کے اغوا کا اصل ملزم نوین ریڈی گرفتار

گزشتہ ہفتہ حیدرآباد میں ڈینٹسٹ ویشالی ریڈی کو اس کے مکان سے اغوا کرنے کے کیس میں مطلوب ملزم نوین ریڈی کو گوا سے گرفتار کرکے شہر لایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: گزشتہ ہفتہ حیدرآباد میں ڈینٹسٹ ویشالی ریڈی کو اس کے مکان سے اغوا کرنے کے کیس میں مطلوب ملزم نوین ریڈی کو گوا سے گرفتار کرکے شہر لایا جارہا ہے۔

رچہ کونڈہ پولیس کی ٹیم نے نوین ریڈی کو گوا میں گرفتار کیا اور اسے حیدرآباد لارہی ہے۔ حیدرآباد لانے کے بعد اسے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس شخص پر9/ دسمبر کو ویشالی ریڈی کو اس کی منگنی سے قبل اغوا کرنے، دراندازی، سرقہ اور فساد کا الزام ہے۔ فلمی انداز میں پانچ افراد نے شہر کے مضافات میں واقع آدی بٹلہ میں واقع ویشالی ریڈی کے مکان پر حملہ کیا تھا۔

وہ گھر میں گھس گئے اور خاتون کو اپنی کار میں لے جانے سے قبل وہاں موجود گاڑیوں پر حملہ کیا۔ بعد ازاں پولیس نے ڈینٹسٹ کو بچالیا اور 32افراد کو گرفتار کیا۔ تاہم نوین ریڈی دیگر تین ملزمین کے ساتھ فرار تھا۔

کیس کے ملزم نمبر2 واجد رومین، سدو اور چندو کو منگل کے روز مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ اپنی گرفتاری سے قبل نوین نے ویڈیو جاری کرکے عوام اور میڈیا سے اس کیس کو اس کے نظریہ سے دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

اس نے کہا تھا کہ میں صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے خودسرپردگی نہیں کرپارہا ہوں۔ جو ہوا وہ غلطی تھی جس کا میں اعتراف کرتا ہوں مگر اس کے پیچھے بے حد درد چھپا ہوا ہے۔ ملزم نے ویشالی ریڈی کے خاندان کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان ہی کی وجہ سے اس نے غلطی کی۔

a3w
a3w