دہلی
ٹرینڈنگ

جعلی حلال سرٹیفکیٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دہشت گردوں کی مدد کا الزام

ہندو سینا نے دہلی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم تنظیموں بشمول چینائی کی حلال انڈیا‘ دہلی کی جمعیت علمائے ہند حلال ٹرسٹ اور ممبئی کی حلال کونسل آف انڈیا کے خلاف کارروائی کرے جو ملک میں غیرقانونی طورپر حلال سرٹیفکیٹس جاری کررہے ہیں۔

نئی دہلی: ہندو سینا نے دہلی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم تنظیموں بشمول چینائی کی حلال انڈیا‘ دہلی کی جمعیت علمائے ہند حلال ٹرسٹ اور ممبئی کی حلال کونسل آف انڈیا کے خلاف کارروائی کرے جو ملک میں غیرقانونی طورپر حلال سرٹیفکیٹس جاری کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کو یہ شکایت پیش کی۔ وشنو گپتا نے اپنی شکایت میں کہا کہ مودبانہ درخواست ہے کہ ملک میں چینائی کی حلال انڈیا‘ دہلی کی جمعیت علمائے ہند حلال ٹرسٹ اور ممبئی کی حلال کونسل آف انڈیا غیرقانونی طورپر بھاری رقومات کے عوض حلال سرٹیفکیٹس تقسم کررہے ہیں۔

یہ غیرقانونی رقم غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ اس رقم سے دہشت گردوں‘ تشدد اور فسادات برپا کرنے کے لئے مدد کی جاتی ہے اور اس رقم سے لو جہاد کو فروغ دیا جاتا ہے۔ شکایت میں مزید کہا گیا کہ حلال سرٹیفکیٹ یافتہ کا مطلب خوردنی شئے خالص ہے اور اسے اسلامی قانون کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

حرام اجزاء پر مشتمل شئے کو حلال سرٹیفکیٹ یافتہ تصور نہیں کیا جاسکتا جیسا کہ مردہ جانور یا اس شئے میں شامل جانور کا کوئی بھی حصہ۔ ویجیٹیرین مصنوعات میں عموماً گوشت نہیں ہوتا اس کے باوجود تمام ویجیٹیرین مصنوعات کو حلال تصور نہیں کیا جاسکتا۔

بعض مٹھائیوں میں نشہ آور اجزاء ہوتے ہیں اسی لئے انہیں حلال کے زمرہ میں نہیں رکھا جاسکتا۔ شکایت میں کہا گیا کہ ہندوستان سے غذائی مصنوعات بھاری مقدار میں سنگاپور‘ ملایشیا‘ خلیجی ممالک اور دیگر کئی بین الاقوامی مارکٹس کو برآمد کی جاتی ہیں جہاں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے۔

ایسی صورتِ حال میں ملک کی بیشتر کمپنیاں اپنی مصنوعات کے لئے حلال سرٹیفکیٹ حاصل کررہی ہیں۔ گپتا کے مطابق حلال کا مطلب خاص طورپر اسلام میں خالص ہوتا ہے لیکن حال ہی میں اسے کاسمیٹکس‘ شکر‘ پیپرمنٹ تیل‘ خوردنی تیل‘ روا اور بیکری اشیاء میں بھی استعمال کیا جانے لگا ہے تاہم ملک میں ایسے سرٹیفکیٹس کا استعمال غیرقانونی ہے۔

کئی خانگی کمپنیاں اور ایجنسیاں‘ انفرادی کمپنیوں کو حلال سرٹیفکیٹ فراہم کرتی ہیں جو ہمارے ملک میں غیرقانونی ہیں۔ ہندو سینا‘ دہلی پولیس سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جعلی حلال سرٹیفکیٹس کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

a3w
a3w