تلنگانہ میں اعلیٰ عہدیداروں کے تبادلے، حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند بھی شامل
تبادلوں میں سب سے قابل ذکر حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند کا تبادلہ ہے۔ سی وی آنند جو ریاستی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے میں سب سے آگے رہے ہیں۔ ان کے تبادلے سے انتظامی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل ایک حیران کن اور اہم پیش رفت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا حکم دیا ہے۔
13 اعلیٰ پولیس افسران، ایک آئی اے ایس افسر اور چار کلکٹرس کا تبادلہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
اعلی پولیس عہدیداروں کے تبادلے
تبادلوں میں سب سے قابل ذکر حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند کا تبادلہ ہے۔ سی وی آنند جو ریاستی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے میں سب سے آگے رہے ہیں۔ ان کے تبادلے سے انتظامی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
اسی طرح ورنگل پولیس کمشنر اے وی رنگناتھ اور نظام آباد پولیس سربراہ وی ستیہ نارائنا کا بھی اس ردوبدل کے ایک حصہ کے طور پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔
ان ہائی پروفائل تبادلوں کے علاوہ کئی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس پیز) کے بھی تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ درج ذیل ایس پیز کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
- ایس پی سنگاریڈی – ایم رمنا
- ایس پی کاماریڈی – بی سرینواس ریڈی
- ایس پی جگتیال – اے بھاسکر
- ایس پی محبوب نگر – کے نرسمہا
- ایس پی ناگرکرنول – کے منوہر
- ایس پی جوگولامبا گدوال – کے سروجانہ
- ایس پی محبوب آباد – جی چندر موہن
- ایس پی نارائن پیٹ – این وینکٹیشورلو
- ایس پی جے شنکر بھوپال پلی – پی کروناکر
- ایس پی سوریا پیٹ – راجندر پرساد
ضلع کلکٹرس کے تبادلے
پولیس میں ردوبدل کے علاوہ چار ضلع کلکٹروں کو بھی مختلف اضلاع میں دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔
- رنگاریڈی – بی بھوپال ریڈی
- میڑچل ملکاجگری – ڈی اموئے کمار
- یادادری بھونگیر – ونئے کرشنا ریڈی
- نرمل – وشنو ریڈی
آئی اے ایس افسر محمد مشرف علی فاروقی، جنہوں نے حال ہی میں ایکسائز اینڈ پروہبیشن کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا، کا بھی نئے عہدے پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
انتخابی کام پر پابندی
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک ہدایت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں تلنگانہ ریاستی اسمبلی انتخابات کی تکمیل تک تبادلہ کردہ عہدیداروں کو انتخابات سے متعلق کوئی ذمہ داری نہیں سونپی جانی چاہیے۔
فوری انتظامی تبدیلیاں
تلنگانہ چیف سکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 12 اکتوبر 2023 کو شام 5 بجے تک نئے کمشنر آف پولیس (سی پیز) اور ایس پیز کے لیے تین آئی پی ایس افسران کا ایک پینل پیش کریں۔
مزید برآں تلنگانہ چیف سکریٹری، ایکسائز، کمرشل ٹیکس اور اوقاف کے محکموں کے اضافی چارجز سنبھالیں گی۔
اس کے علاوہ ہدایت دی گئی ہے کہ شراب، منشیات اور انتخابات کے دوران تحائف کی تقسیم کی نگرانی کے لئے ایک کل وقتی پرنسپل سکریٹری برائے ایکسائز، کمرشل ٹیکسز اور انڈومنٹ کو فوری طور پر تعینات کیا جائے۔
مزید برآں کمشنر محکمہ آبکاری کی ڈائریکٹر ٹی کے سری دیوی کا بھی محکمہ سے باہر تبادلہ کر دیا گیا ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری کے ایس سرینواس راجو کو فوری اثر سے دفتر خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔
یہ بڑا انتظامی ردوبدل ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ریاست اہم اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے اور انتخابات سے قبل ان تبادلوں کے دور رس اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔