حیدرآباد

خاتون کی فحش ویڈیو کے ذریعہ ہراسانی کی شکایت

ایک خاتون نے پنجہ گٹہ پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ ایک ویب سائٹ اڈمنسٹریٹرنے دھوکہ سے اس کی غیر اخلاقی فحش ویڈیوتیارکرکے انہیں ہراساں کررہاہے۔

حیدرآباد: ایک خاتون نے پنجہ گٹہ پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ ایک ویب سائٹ اڈمنسٹریٹرنے دھوکہ سے اس کی غیر اخلاقی فحش ویڈیوتیارکرکے انہیں ہراساں کررہاہے۔

پولیس نے بتایاکہ وشاکھاپٹنم کی26 سالہ خاتون جو گذشتہ 4 سال سے بزنس مینجمنٹ ایونٹس کااہتمام کرتی ہے۔ اس خاتون نے بی چناکیشونامی ایک شخص سے ملاقات کی۔

ایک ماہ قبل چناکیشو نے اس خاتون سے ربط پیداکرتے ہوئے اس کے ویب سائٹ کیلئے کام کرنے پر10لاکھ روپیہ کاپیشکش کیا۔ جس کیلئے مختصرفلم تیارکرناتھا۔

خاتون نے اس پیشکش کو قبول کرلیا۔ 11جولائی کوچناکیشو اس خاتون کوپنجہ گٹہ کی ایک ہوٹل میں طلب کیا جہاں اس نے خاتون کوزبردستی شراب پلائی۔

جب خاتون نشہ سے مدہوش ہوگئی تواس شخص نے اس کے کپڑے اتارکرکے ویڈیوگرافی کی۔ بعدازاں اس خاتون کو فحش ویڈیو دکھاکررقم کا مطالبہ کرنے لگا۔

بصورت دیگر اس ویڈیو کو ویب سائٹ اورسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔

a3w
a3w