دارالسلام کے جلسہ میں شرکت کرنے یونائیٹڈ مسلم فورم کی اپیل
فلسطین پر اسرائیلی مظالم جارحیت و بربریت کے خلاف کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے پیر 23 اکتوبر کو بعد نماز مغرب دارالسلام میں ایک کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا۔
حیدرآباد: فلسطین پر اسرائیلی مظالم جارحیت و بربریت کے خلاف کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے پیر 23 اکتوبر کو بعد نماز مغرب دارالسلام میں ایک کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا۔
یونائٹیڈ مسلم فورم نے فلسطین پر صیہونی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے۔ غزہ پٹی پر اسرائیل ہزاروں بم و مزائل گراچکا ہے۔کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
اس پورے علاقے کو بنیادی سہولتوں سے منقطع کر دیا گیا ہے۔ کئی دنوں سے پانی بجلی راشن مواصلات کی رسد مسدود کردی گئی ہے۔ سینکڑوں بچے ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔ ظالم و سفاک اسرائیل کی امریکہ برطانیہ و دیگر مغربی ممالک ہر طرح سے مدد وتائید کر رہے ہیں۔ہندوستانی عوام نے ہمیشہ فلسطینی کاز کی تائید کی ہے۔
اس کاز کی تائید کا اعادہ کرنے اور اسرائیل و اس کے معاونین کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے مجلس کے کل جماعتی احتجاجی جلسے عام میں بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔
فورم کے صدر مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ،مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا میر قطب الدین علی چشتی، ضیا الدین نیر، سید منیر الدین احمد مختار (جنرل سکریٹری)، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری،
مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا میر فراست علی شطاری، ایم اے ماجد، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا مکرم پاشاہ قادری تخت نشین، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا عبدالغفار خان سلامی،
ڈاکٹر نظام الدین بادشاہ محی الدین و دیگر ذمہ داران نے تمام انصاف پسند شہریوں سے اس احتجاجی جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ اس جلسہ میں بھاری تعداد میں شرکت کے ذریعہ مظلوم فلسطینیوں کی تائید و حمایت کا اظہار کرکے یہ پیام دیا جائے کہ ہندوستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔