تلنگانہ

کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی

تلنگانہ اور اے پی کے انجینئر انچیف اس اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے۔ آندھرا پردیش حکومت نے کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ سے تلنگانہ کو ناگرجنا ساگر کا پانی استعمال کرنے سے روکنے کی خواہش کی ہے۔

حیدرآباد: کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس جو جمعرات کو ہونے والا تھا،ملتوی کردیاگیا۔دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ آبی ذخائر سری سیلم اور ناگرجنا ساگر کے پانی کے استعمال اور ساگر سے اے پی کو پانچ ٹی ایم سی پانی کی اجرائی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج یہ اجلاس ہونے والا تھا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
دریائے کرشنا میں طغیانی کا الرٹ
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو

تلنگانہ اور اے پی کے انجینئر انچیف اس اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے۔ آندھرا پردیش حکومت نے کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ سے تلنگانہ کو ناگرجنا ساگر کا پانی استعمال کرنے سے روکنے کی خواہش کی ہے۔

 اس سلسلہ میں لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا کہ تلنگانہ پہلے ہی اپنے حصہ سے زیادہ پانی کا استعمال کر رہا ہے، اس لیے انہیں پانی کے بحران کا سامنا ہے۔