تلنگانہ
اقلیتی گروکل اسکول سے لاپتہ 3 بچوں کا پتہ چل گیا
اس واقعہ سے ان کے والدین میں بھی تشویش کی لہردوڑگئی تھی۔پولیس نے اس شکایت پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ان بچوں کا ابراہیم پٹنم میں پتہ چلایا۔بعد ازاں ان بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے دیورکنڈہ کے اقلیتی گروکل اسکول سے لاپتہ تین بچوں کا پتہ چل گیا۔ان بچوں کی گمشدگی کی شکایت اسکول کے پرنسپل نے پولیس سے کی تھی۔
اس واقعہ سے ان کے والدین میں بھی تشویش کی لہردوڑگئی تھی۔پولیس نے اس شکایت پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ان بچوں کا ابراہیم پٹنم میں پتہ چلایا۔بعد ازاں ان بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیاگیا۔ان بچوں کی محفوظ طورپرواپسی پر ان کے والدین نے راحت کی سانس لی۔