کھیل

دبئی میں دو لاکھ 26 ہزار افراد نے بیک وقت دوڑ کر ریکارڈ قائم کیا

دبئی میں دو لاکھ 26 ہزار افراد نے بیک وقت دوڑکر ریکارڈ قائم کردیا۔ اتوار کی صبح دبئی کی سب سے مصروف ترین سڑک شیخ زید روڈ پر نارنجی رنگ کی شرٹ میں ملبوس انسانوں کا سیلاب امڈ آیا۔

ابوظبی: دبئی میں دو لاکھ 26 ہزار افراد نے بیک وقت دوڑکر ریکارڈ قائم کردیا۔ اتوار کی صبح دبئی کی سب سے مصروف ترین سڑک شیخ زید روڈ پر نارنجی رنگ کی شرٹ میں ملبوس انسانوں کا سیلاب امڈ آیا۔

مختلف عمروں سے تعلق رکھنے والے مردوں، خواتین اور بچوں نے دبئی رن میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایکس پر ایونٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس میں حصہ لینے والے تمام دولاکھ 26 ہزار شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہاکہ یہ ہمارے لئے اور پورے دبئی کیلئے خوشی کی بات ہے کہ اس دوڑ میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ میں دوڑ میں حصہ لینے والے تمام کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

a3w
a3w