انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

عالیہ بھٹ کی بھی ڈِیپ فیک ویڈیو وائرل

مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی جانے والی ڈِیپ فیک ویڈیوز اداکاراؤں کے لیے دردِ سر بنتی جا رہی ہیں۔

ممبئی: مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی جانے والی ڈِیپ فیک ویڈیوز اداکاراؤں کے لیے دردِ سر بنتی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
فلم فیئر ایوارڈس: رنبیر کپور بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ، 12 ویں فیل بہترین فلم
سارا تندولکر سوشل میڈیا پر برہم
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
سہانا خان نے کی عالیہ بھٹ کی تعریف

اداکارہ رشمیکا مندنا اور بالی وُڈ کی سپراسٹار کاجول کی قابلِ اعتراض جعلی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اب عالیہ بھٹ کی ڈِیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک نئی فیک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔

عالیہ بھٹ کی فیک ویڈیو کسی دوسری خاتون کی قابلِ اعتراض ویڈیو پر ایڈٹ کر کے بنائی گئی ہے۔

خاتون کی ویڈیو پر عالیہ بھٹ کا چہرہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے لگایا گیا ہے جس کے بعد یہ فیک ویڈیو اداکارہ سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے۔

اپنی ڈیپ فیک ویڈیو پر ابھی تک عالیہ بھٹ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

a3w
a3w