حیدرآباد
درگم چیروکیبل برج کے قریب کار الٹ گئی
اس کار پر 4 چالان زیر التواہیں جوتیزرفتاری کے سبب جاری کئے گئے۔چارچالانات کے تحت جملہ کار پر 4140 روپے جرمانہ عائد کیاگیاتھا۔یہ جرمانہ گزشتہ چند مہنوں کے درمیان عائد کئے گئے تھے۔

حیدرآباد: شہر کے درگم چیروکیبل برج کے قریب ایک کارالٹ گئی جس کے سبب کارمیں سوار4 افراد معمولی زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہاسپٹل لے جایاگیا۔
یہ کار جوبلی ہلز سے آئی ٹی سی کوہ نورہوٹل کی سمت جارہی تھی۔
اس حادثہ کے بعد اس کیبل برج پرٹرافک میں خلل پڑا تاہم مادھا پور ٹرافک پولیس نے بعد میں ٹرافک کے بہاؤ کوباقاعدہ بنایا۔
اس کار پر 4 چالان زیر التواہیں جوتیزرفتاری کے سبب جاری کئے گئے۔چارچالانات کے تحت جملہ کار پر 4140 روپے جرمانہ عائد کیاگیاتھا۔یہ جرمانہ گزشتہ چند مہنوں کے درمیان عائد کئے گئے تھے۔