بھارت
اسرو کی جانب سے زمین اور چاند کی تصاویر جاری
یہ تصویر14/ جولائی کو اس وقت لی گئی جب چندریان 3 مشن سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ لیا گیا۔ دوسری تصویر چاند کی ہے جسے لینڈر ہوریزنٹل ویلوسیٹی کیمرہ (ایل ایچ وی سی) نے 6/ اگست کو خلائی گاڑی سے لی۔

بنگلورو: ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) نے چندریان3خلائی گاڑی سے لی گئی دو تصاویر جاری ہیں۔ پہلی تصویر زمین کی ہے جو لینڈر امیجر (ایل آئی) کیمرہ نے کھینچی۔
یہ تصویر14/ جولائی کو اس وقت لی گئی جب چندریان 3 مشن سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ لیا گیا۔ دوسری تصویر چاند کی ہے جسے لینڈر ہوریزنٹل ویلوسیٹی کیمرہ (ایل ایچ وی سی) نے 6/ اگست کو خلائی گاڑی سے لی۔
اسرو‘ قبل ازیں چاند کی ویڈیو جاری کرچکا ہے جو چندریان3 نے یکم اگست کو چاند کے مدار میں داخل کے دوران کھینچی تھی۔