حیدرآباد

حیدرآباد میں صدرجمہوریہ کی سرمائی تعطیلات ختم

ان تعطیلات کے اختتام کے بعد صدرجمہوریہ دروپدی مرمو،ریاستی دارالحکومت حیدرآبادسے قومی دارالحکومت دہلی روانہ ہوگئیں۔

حیدرآباد: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی سرمائی تعطیلات کا حیدرآباد میں اختتام ہوگیا۔ہر سال صدرجمہوریہ حیدرآباد کے راشٹرپتی نیلائم میں سرمائی تعطیلات گذارتے ہیں جو ایک روایت ہے۔

متعلقہ خبریں
پروفیشنلز سالیڈیرٹی فورم (PSF)کے پروفیشنلز سمٹ 2024 کا انعقاد
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری

ان تعطیلات کے اختتام کے بعد صدرجمہوریہ دروپدی مرمو،ریاستی دارالحکومت حیدرآبادسے قومی دارالحکومت دہلی روانہ ہوگئیں۔

تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن، وزیراعلی ریونت ریڈی، ان کے کابینی رفقا اوردیگر اہم شخصیات نے صدرجمہوریہ کو ایرفورس اسٹیشن حکیم پیٹ سے وداع کیا۔اپنے حیدرآباد کے قیام کے دوران مرمو نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔