تلنگانہ

دلت بندھو اسکیم، ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان

حکمراں ٹی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی موتی ریڈی یادگری ریڈی نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور ٹی آر ایس کو ووٹ دینے والوں کو ہی دلت بندھو اسکیم کے فوائد حاصل ہوں گے۔

حیدرآباد: حکمراں ٹی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی موتی ریڈی یادگری ریڈی نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور ٹی آر ایس کو ووٹ دینے والوں کو ہی دلت بندھو اسکیم کے فوائد حاصل ہوں گے۔

رکن اسمبلی جنہوں نے سدی پیٹ ضلع میں عہدیدارو ں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا، نے یہ تبصرہ کیا۔

انہوں نے عہدیداروں کو بتایا کہ دلت بندھو اسکیم کے لیے ان ہی استفادہ کنندگان کا انتخاب ہونا چاہیے جن کے ٹی آر ایس کوو وٹ دینے کا یقین ہو۔ اپوزیشن قائدین‘ رکن اسمبلی کے اس بیان پر برہم ہیں۔